لاہور(ایجو کیشن رپورٹر) پنجاب کے بعد خیبر پختونخواہ کی عدالت نے بھی صوبے کی 12یونیورسٹیوں میں انٹرویوز کا سلسلہ روکنے کا حکم جاری کر دیا ہے جس کی روشنی میں ان یونیورسٹیوں میں اپلائی کرنے والے امیدواروں کو انٹریو ملتوی ہونے بارے آگاہ کر دیا گیا ہے
محکمہ ہائر ایجو کیشن خیبر پختونخواہ کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ڈی آئی خان کی جانب سے ڈاکٹر شکیب اللہ کی درخواست پر فیصلہ کیا گیا ہے جس میں گورنر چانسلر گومل یونیورسٹی و دیگر یونیورسٹیوں کے خلاف دائر درخواست پر 20مئی کے حکم کی تعمیل کے لیے وائس چانسلرز کے انٹرویوز اگلے حکم نامہ تک ملتوی کر دئیے گئے ہیں
ہائر ایجو کشین کمشن کی جانب سے گورنر خیبر پختونخواہ کی منظوری سے صوبے کی 12یونیورسٹیوں میں وائس چانسلرز کی تعیناتیوں کے لیے درخواست دینے والے امیدوارون کو انٹرویوز کے لیے طلب کیا تھا لیکن یہ دو روز پر مشتمل انٹرویوز عدالتی ھکم کے باعث ملتوی کر دئیے گئے ہیں اور اب آئندہ عدالتی حکم کے بعد ہی ان انترویوز کے کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا
یاد رہے کہ گزشتہ روز اس حوالے سے پنجاب میں بھی لاہور ہائیکورٹ کے بہاولپور بنچ نے بھی صوبے کی 19یونیورسٹیوں میں انٹرویوز کا جاری سلسلہ روکنا کا حکم دیا ہے پنجاب میں 22مئی سے انجینئرنگ یونیورسٹیوں میں وائس چانسلرز کی تقرری کے لیے امیدواروں کے انٹرویو شروع تھے جنہیں ہائیکورٹ کے حکم کے مطابق روکنا پڑا ہے