لاہور(ایجو کیشن رپورٹر ) بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجو کیشن لاہور نے کلاس نہم میں داخلہ کےلیے رجسٹریشن کرانے کیلئے تاریخ میں توسیع کر دی ہے اج 16مئی کو رجسٹریشن کرانے کی اخری تاریخ تھی جس میں مورخہ 22 مئی تک توسیع کر دی گئی ہے ۔
اب تعلیمی اداروں کی جانب سے رجسٹریشن بغیر جرمانہ 22 مئی تک بورڈ افس میں جمع کرائی جاسکتی ہے جبکہ 600 روپے جرمانہ کے ساتھ مورخہ 6 جون تک جمع کرا سکتے ہیں ۔