لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) تعلیمی بورڈ لاہور نے نگران عملہ کے یومیہ معاوضہ بڑھا دیا۔۔ معاوضے میں یومیہ ڈیڑھ سو روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق نگران عملہ کیلئے سنگل شفٹ کا معاوضہ 660 روپے سے بڑھا کر 800 روپے یومیہ کردیا گیا ہے۔۔ڈبل شفٹ کا معاوضہ 840 روپے سے بڑھا کر 1000 روپے یومیہ کر دیا گیا ہے۔ نگران عملے کا معاوضہ بڑھانے کی منظوری لاہور بورڈ کے 513 ویں اجلاس میں دی گئی ہےمعاوضہ میں اضافہ کے حوالے سےلاہور بورڈ نے باقاعدہ نوٹفیکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے