لاہور(ایجو کیشن رپورٹر)گورنمنٹ سنٹرل ماڈل سکول کو دانش سکول اتھارٹی کے حوالے کرنے کیخلاف سکول کے باہر بچوں اور انکے والدین نے روڈ بلا ک کر کے مظاہرہ کیا ہے مظاہرین نے کتبے اٹھا رکھے تھے اور انہوں نے وزیر اعلی پنجاب کیخلاف نعرے بھی لگائے
مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ گورنمنٹ سنٹرل ماڈل سکول جو کہ تاریخی اہمیت کا حامل سکول ہے اور جس میں معیار تعلیم لاہور کے دیگر سکولوں سے بہتر ہے اسے دانش سکول اتھارٹی کے حوالے کرنا حکومت کا درست فیصلہ نہیں ہے اور ہم اس فیصلے کی بھر پور مذمت کرتے ہیں مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ

وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی فی الفور اپنا فیصلہ واپس لیں مظاہرین کا کہنا تھا کہ یہ متوسط طبقہ کے بچوں کا سکول ہے جس سے ہزاروں بچوں کی تعلیم متاثر ہوگی مظاہرین میں مردوں اور بچوں کیساتھ بہت سی خواتین نے بھی حصہ لیا
یہ مظاہرہ آج صبح آٹھ بجے گورنمنٹ سنٹرل ماڈل سکول کے باہر کیا گیا مظاہرین نے روڈ بلا ک کر دیا جس سے ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی
