لاہور(ایجو کیشن رپورٹر) ڈی پی آئی کالجز پروفیسر ڈاکٹر سید انصر رضا کی زیر صدارت کالجز میں میڈیا لیب اور طلباء و طالبات کو ڈیجیٹل سکلز سکھانے کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا ۔ اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی پی آئی کالجز کا کہنا تھا کہ سرکاری کالجز میں میڈیا ایجوکیشن میں جدت کے لیے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں ۔
بڑے کالجز میں میڈیا لیب کی سہولت فراہم کی جائے گی تاکہ سٹوڈنٹس کو پریکٹیکل مہارتیں سیکھنے میں آسانی ہو ۔ میڈیا سٹوڈنٹس کو انٹرنشپ اور پروفیشنل سکلز سیکھانے کے لیے جدید آلات فراہم کئے جائیں گےان کا کہنا تھا کہ جدید میڈیا مہارتیں سیکھنے سے طلباء و طالبات کے لیے ملازمت اور آمدن کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔
انہوں نے بتایا کہ اس حوالے سے ڈی پی آئی آفس میں بھی میڈیا سیل بنایا جائے گا جو ڈپارٹمنٹ کی سرگرمیوں کی کوریج کے لیے خدمات سرانجام دے گااجلاس میں ڈائریکٹر آئی جی پروفیسر عبد الحمید ۔ پروفیسر ناصر ادیب پروفیسر محمد عاصم حفیظ۔ ڈاکٹر شمائلہ حسین ۔ پروفیسر سدرا علی ۔ پروفیسر پروفیسر مدیحہ نے شرکت کی ۔