کراچی (ایجو کیشن رپورٹر) سندھ کے تمام تعلیمی بورڈز اپنی اہمیت کھو چکے ہیں جامعات بھی اس حوالے سے کسی سے پیچھے نہیں ہیں سندھ پروفيسرز ، ليکچررز ايسوسی ايشن ( سپلا) کے مرکزی صدر منور عباس، مرکزی سيکريٹری جنرل پروفيسر شاہ جہاں پنھور، سيد عامر علی شاہ، پروفيسر الطاف کھوڑو،و ديگر رہنماؤں نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ سندھ کے تعلیمی بورڈز ایڈھاک ازم کی وجہ سے ساکھ کھوچکے ہیں
جب سے بورڈز و جامعات اس محکمے کے زیر انتظام آئے ہیں تب سے سندھ بھر کی جامعات و تعلیمی بورڈز زبوں حالی کا شکار ہیں، ہم نے شروع دن سے اڈھاک ازم کی پالیسی کی مخالفت کی ہے،سپلا کے رہنماؤں کا مزید کہنا تھا کہ انٹرمیڈیٹ کے امتحانات شروع ہونے میں چند روز باقی ہیں مگر اس کے باوجود لاڑکانہ بورڈ کے ایک افسر کو کراچی انٹرمیڈیٹ بورڈ میں ناظم امتحانات تعینات کر دیا ہے۔