لاہور(ایجو کیشن رپورٹر) جی سی یو لاہور نے شعبہ گلوبل سٹڈیز کے قیام کا اعلان کر دیا ہے تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں پاکستان میں اپنی نوعیت کے پہلے شعبہ گلوبل اسٹڈیز کے قیام کا اعلان کردیا گیا ہے شعبہ انسٹی ٹیوٹ آف ہسٹری کا حصہ ہوگاجو بی ایس، ایم فل اور پی ایچ ڈی کے ڈگری پروگرام متعارف کروائے گا۔
وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی کا کہنا ہے کہ مستقبل میں جی سی یو کے انسٹی ٹیوٹ آف ہسٹری کا نام تبدیل کرکے انسٹی ٹیوٹ آف گلوبل اینڈ ہسٹاریکل اسٹڈیز رکھا جائے گا، جو اس کے وسیع دائرہ کار اور عالمی تناظر پر زور دینے کی عکاسی کرتا ہے۔
ڈیپارٹمنٹ آف گلوبل اسٹڈیز کا مقصد طلبا کو علم، ہنر، اور عالمی نقطہ نظر سے آراستہ کرنا ہو گا جو ہماری تیزی سے بدلتی ہوئی دنیا کی پیچیدگیوں کو نیویگیٹ کرنے کے لیے ضروری ہے۔