لاہور(ایجو کیشن رپورٹر) گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور نے8کنال پر میاواکی جنگل لگانے کا فیصلہ کیا ہے اور یہ میاواکی جنگل یکم جون سے لگایا جائے گا وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اصغر علی زیدی نے کہا کہ 8کنال اراضی پر 12ہزار چھوٹے بڑے درخت لگائےجائیں گے
یہ جنگل پبلک ،پرائیویٹ پارٹنر شپ کے ذریعے لگایا جائے گا وائس چانسلر کا کہنا ہے کہ میاواکی جنگل علاقے میں شور اور آلودگی کو کم کرئے گا