لاہور (ایجو کیشن رپورٹر ) گورنر پنجاب نے بطور چانسلر سرکاری یونیورسٹیوں میں نامزدگیوں سے متعلق متعدد سمریوں کی منظوری دے دی ہے۔
گورنر نے ہما سعید کو لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کی کنٹرولر امتحانات جبکہ بابر علی خاں کو رجسٹرار تعینات کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ بہاؤ الدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں ڈپٹی ٹریژرار صفدر عباس خاں کو تین ماہ کیلئے ٹریژرار کا ایڈیشنل چارج دے دیا اور یونیورسٹی انتظامیہ کو اس دوران ریگولر ٹریژرار تعینات کرنے کا عمل مکمل کرنے کی ہدائت کردی ہے ۔
یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور میں ڈاکٹر اسرار حسین کو تین سال کیلئے رجسٹرار، محمد اشرف کو کنٹرولر اور محمد قیصر اقبال کو ٹریژرار لگانے کی منظوری دے دی ہے۔ سرگودھا یونیورسٹی میں پروفیسر ڈاکٹر ظفر اقبال کو تین سال کیلئے ڈین فیکلٹی آف ایگری کلچر
جبکہ یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز لاہور میں محمد رضوان یوسف کو تین سال کیلئے سنڈیکیٹ کا رکن تعینات کرنے کی منظوری دی۔ گورنر پنجاب نے پنجاب تیانجن یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی لاہور میں ڈاکٹر نزاکت علی کو تین سال کیلئے کنٹرولر امتحانات تعینات کرنے کی بھی منظوری دے دی۔