مانسہرہ (نمائندہ خصوصی )ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ نے امتحانی شیڈول کا اعلان کر دیا ہے تفصیلات کے مطابق ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ نے ایم اے / ایم ایس سی/ایم کام کے سالانہ امتحانات کے داخلہ کے لیے شیڈول جاری کردیا
یونیورسٹی اعلامیہ کے مطابق امتحانات میں صرف فیل ( ایک پیپر سے پانچ پیپرز تک ) اور فائنل ائیر کے طلبا حصہ لے سکتے ہیں ۔
نارمل فیس کے ساتھ داخلہ جمع کرانے کی آخری تاریخ 15 جون ہے۔ داخلہ یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر آن لائن کرایا جاسکتا ہے۔ مزید معلومات کیلئے دفتری اوقات میں 0997-414177 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔