اسلام آباد(ایجو کیشن رپورٹر)ہائیر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی)پاکستان نے واضح طور پر نام نہاد ہاؤسنگ پراجیکٹ ’ہائیر ایجوکیشن سٹی‘ سے کسی بھی طرح کے تعلق کی نفی کی ہے، اس لیے یہ تاثر کہ ’ہائیر ایجوکیشن سٹی‘ ایچ ای سی کا منصوبہ ہے قطعاََ غلط ہے۔
ایچ ای سی اعلٰٰی حکام نے کسی ایسے ہاؤسنگ منصوبے کی منظوری نہیں دی اور نہ ہی ایچ ای سی کی طرف سے کسی ہاؤسنگ پراجیکٹ کی رجسٹریشن کے لیے سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینچ کمیشن (ایس ای سی پی) سے رابطہ کیا گیا ہے۔ ایچ ای سی کا کسی بھی ایسے معاہدے سے کوئی تعلق نہیں ہے جو کچھ افراد کی جانب سے ایچ ای سی ملازمین کے ساتھ کیا گیا ہو اور نہ ہی ایچ ای سی پر کوئی قانونی، مالی یا کوئی بھی اور ذمہ داری لازم آتی ہے۔
جیسا کہ واضح کیا گیا ہے کہ ایچ ای سی کا ہائیر ایجوکیشن سٹی سے کوئی واسطہ نہیں، اس لیے عوام الناس، سرمایہ کار اور بلڈرز وغیرہ کو خبردار کیا جاتا ہے کہ وہ اس ہاؤسنگ پراجیکٹ میں بکنگ اور سرمایہ کاری مکمل طور پر اپنی ذمہ داری پر کریں، کیونکہ ایچ ای سی کسی ایسی بکنگ یا سرمایہ کاری کے لیے ذمہ دار نہیں ہے۔