ملتان (ایجو کیشن رپورٹر) محمد نواز شریف یونیورسٹی آف ایگری کلچر ملتان کی سربراہی میں ایچ ای سی کی ویمن سائیکلنگ ٹیم نے نیشنل گیمز 2023ء میں حصہ لیا ہے ان مقابلہ جات میں پاکستان آرمی، واپڈا، ریلوے سمیت چاروں صوبوں کی ٹیموں نے شرکت کی، مقابلہ جات میں محمد نواز شریف ایگری کلچر یونیورسٹی ملتان کی سربراہی میں ایچ ای سی کی ویمن سائیکلنگ ٹیم نے تیسری پوزیشن حاصل کی ہے
اختتامی تقریب میں بریگیڈیرمنیر احمد نے ایچ ای سی کی ویمن سائیکلنگ ٹیم کو میڈل سے نوازا اور زرعی یونیورسٹی ملتان کے ڈائریکٹر سپورٹس کو عمدہ مینجمنٹ پر اعزازی شیلڈ دی ہے اس موقع پر زرعی یونیورسٹی ملتان کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے ایچ ای سی کی ٹیم کو مبارکباد دی ہے انہوں نے کہا کہ ذہنی نشرونما میں کھیلوں کا اہم کردار ہے جب کہ ڈائریکٹر سپورٹس اقبال نے کہا کہ کھیلوں سے نوجوانوں میں ٹیم ورک کی صلاحیت پیدا ہوتی ہے زرعی یونیورسٹی ملتان آئندہ بھی کھیلوں کے لیے اپنی خدمات پیش کرتی رہے گی