لاہور(ایجو کیشن رپورٹر)ڈائریکٹرانسٹریکشن پنجاب کالجز (ڈی پی آئی کالجز) کے زیر اہتمام لاہور بورڈ میں پریس کانفرنس کا اہتمام کیا گیا جس میں سیکرٹری ھائر ایجوکیشن جاوید اختر محمود کی خصوصی طور پر شرکت کی ۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری ھائر نے کہا کہ ای رجسٹریشن سے پرائیویٹ کالج کے مالکان کو بہت سہولت حاصل ہو گی۔ وہ دوردراز سے ان لائن اپلائی کر سکیں گے اور ان لائن ہی اپنا سرٹفیکیٹ حاصل کر لیں گے۔ جس سے ان کو مالی طور پر بچت بھی ہو گی سیکرٹری ھائر ایجو کیشن ڈیپارٹمنٹ نے مزید کہا کہ اس کام میں پیپر کا کم سے کم استعمال ہو گا۔
اوراس سے کرپشن کا بھی خاتمہ ہو گا انہوں نے ڈی پی آئی کالجز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ادارے کی جانب سے درخواست جمع کرانے پر جلد از جلد رجسٹریشن سرٹفیکیٹ جاری ہونا چاہئے ۔ سیکرٹری ہائر ایجو کیشن ڈیپارٹمنٹ نے ڈائریکٹر کاکالجز اور ان کی ٹیم کو مبارک باد دی اور ان کی کوشش کو سراہا ۔ اس موقع پر چیرمین لاہور بورڈ ڈاکٹر مرزا حبیب علی ، ڈائریکٹر انسٹریکشن پنجاب ڈاکٹر عنصر اور ڈائریکٹر کالجز لاہور ڈویژن شہزاد منور چودھری کے علاوہ پنجاب انفرمیشن بورڈ کی ٹیم نے بھی شرکت کی ۔