لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)پنجاب میں پہلے سالانہ میٹرک امتحانات 2023کاآغاز ہوگیا ۔لاہوربورڈ کے زیر اہتمام امتحانات مجموعی طور پر میں2لاکھ33ہزار862امیدوارشرکت کر رہے ہیں۔ لاہور بورڈ کے چیرمین نے مختلف سینٹرز کا وزٹ کیا۔ انہوں نے کہا کہ بہتر انتظامات کی روشنی میں کامیاب امتحانات منعقد کریں گے ۔۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب بھر میں دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آغاز ہوگیا ۔۔ لاہورتعلیمی بورڈ نے 868امتحانی مراکز قائم کیے
آج مارننگ شفٹ میں عربی،بزنس سٹڈیز،پولٹری فارمنگ جبکہ :ایوننگ شفٹ میں امیدوارسوکس،کمپیوٹرہارڈوئیر،عذااورغذائیت مضمون کاامتحان ہوا ۔۔۔مارننگ شفٹ کاپرچہ صبح8:30ایوننگ شفٹ امتحان دوپہر1:30پرشروع ہوا۔چیئرمین لاہور بورڈ نے مختلف سینٹرز کا دورہ کیا ۔ چیرمین ڈاکٹر مرزا حبیب کا کہنا تھا کہ اس دفعہ امتحانات کو کامیاب بنانے کے لیے خصوصی اقدامات کیے گئے ہیں ۔جن میں سوالیہ پرچوں۔ پر کیو آر کوڈ اور خصوصی مانٹرینگ سیل قائم کیے گئے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ عملے کی شارٹیج کو پورا کرنے کے لیے کام جاری ہے ۔امتحانات کی مانیٹرنگ کے لیے سینٹرزمیں سی سی ٹی وی اور دفعہ 144کا نفاذ کیا گیا ہے۔میٹرک امتحانات 17اپریل تک جاری رہیں گئے۔