لاہور (ایجو کیشن رپورٹر )ناظم اعلی اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان حمزہ محمد صدیقی کی وفد کی صورت میں مشیر صحت ڈاکٹر فیصل سلطان سے تفصیلی ملاقات، ملاقات میں ملک بھر ایم ڈی کیٹ کے طلبہ مسائل پر جمیعت نے اپنے مطالبات سامنے رکھے جن کو حکومتی نمائندوں نے منظور کر لیا ہے
مطالبات کی تفصیلات میں جمعیت کے قائم کردہ شکایات سیل میں رپورٹ ہونے والے تمام کیسز حکام کو فراہم کیے جائیں گے۔ حکومت اس ڈیٹا کا تجزیہ کرکے شکایات کا ازالہ کرے گی، اس کی بنیاد پر اپنا آڈٹ بھی کرے گی اور حکومت Claim Center قائم کرے گی، جہاں متاثرہ اسٹوڈنٹ Claim کر کے اپنے مسائل حل کروا سکے گا
مزیر حکومت آخری ٹیسٹ کے بعد MDCAT کے پورے نظام کا جائزہ لے گی اور جہاں خرابی ہوئی ہے، اسے دور کرکے اس کے مستقل سدباب کا اہتمام کرے گی اور جمعیت کے فیس کے حوالے سے تحفظات کو حکومت نے تسلیم کیا ہے اور ریویو کی یقین دہانی کروائی ہے