لاہور( ایجو کیشن رپورٹر) پنجاب تعلیمی بورڈز ویلفئیر ایسوسی ایشن کے انتخابات گزشتہ روز تعلیمی بورڈ لاہور میں منعقد ہوئے ہیں جس میں صوبے کے تمام تعلیمی بورڈز ویلفئیر ایسوسی ایشن کے صدور نے شرکت کی ہے اس موقعہ پر امیدواروں نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروائے
کاغذات نامزدگی صرف دو افراد نے جمع کروائے جن کے مد مقابل کسی دوسرے امیدوار نے کاغذات جمع نہ کروائے ہیں جن امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ان میں تعلیمی بورڈ ملتان کے صدر نثار احمد اور تعلیمی بورڈ لاہور سے شبیر احمد ڈوگر شامل تھے
صوبے کے تمام 9 تعلیمی بورڈز کی ویلفیئر ایسوسی ایشنز کے عہدیداروں نے متفقہ طور پر نثار احمد کو صدر پنجاب تعلیمی بورڈز ویلفیئر ایسوسی ایشن اور شبیئر احمد ڈوگر کو جنرل سیکرٹری پنجاب تعلیمی بورڈز ویلفیئر ایسوسی ایشن منتخب کر لیا گیا ہے
