لاہور(ایجو کیشن رپورٹر) پنجاب یونیورسٹی سینڈیکیٹ کا اجلاس اساتذہ کی کمی پوری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے مختلف شعبوں میں اساتذہ کی کمی کا سامنا تھا جسے پورا کرنے کے لیے نئی نشستوں کی تخلیق کی منظوری دے دی گئی ہے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود کی کاوشوں سے فنانس اینڈ پلاننگ کی ایک سال سے زیر التوا سفارشات کی منظوری دے دی گئی ہے
وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی میں اساتذہ کی کمی پوری ہونے سے کوالٹی ایجو کیشن مہیا کرنے میں مدد ملے گی اور سٹوڈنٹ ٹیچر ریشو بھی پوری ہوگی انہون نے مزید کہا کہ ممبران سینڈیکیٹ یونیورسٹی کے معیار کو بہتر بنانے اور تعلیم و تحقیق کو فروغ دینے کے خواہش مند ہیں