لاہور(ایجو کیشن رپورٹر) محکمہ تعلیم سکولز پنجاب کے سیکرٹری مقبول احمد دھاولہ6جون کو مدت ملازمت مکمل ہونے پر ریٹائر ہوجائیں گے مقبول احمد دھاولہ نے 3اپریل 2023کو بطور سیکرٹری سکولز چارج سنبھالا تھا
محکمہ تعلیم سکولز پنجاب میں گزشتہ کچھ عرصہ سے بار بار سیکرٹری سکولز کی تبدیلی معمول بن چکی ہے اور اب مقبول احمد دھاولہ کی ریٹائرمنٹ کے بعد ایک بار پھر نیا سیکرٹری سکولز تعینات کیا جائے گا اساتذہ کا کہنا ہے کہ سیکرٹری سکولز کی بار بار تبدیلی سے محکمہ کی پالیسیوں میں بھی تسلسل نہیں رہا ہے
جس سے محکمہ تعلیم سکولز کے مسائل میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے اساتذہ نے مطالبہ کیا ہے کہ محکمہ تعلیم سکولز کے لیے کسی سینئر بیوروکریٹ کو تعینات کیا جائے جو محکمہ تعلیم کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرئے