لاہور(ایجو کیشن رپورٹر) ہاٸی کورٹ نے پنجاب کی19یونیورسٹیز کےواٸس چانسلرز کےانٹرویوز کا پراسس روک دیا ہے
اورحکم امتناعی جاری کر دیا ہے یہ فیصلہ ہائیکورٹ بہاولپور سنگل بنچ نے دیا ہے جس میں درخواست گزار ڈاکٹر سید شاکر علی غزالی نے موقف اختیار کیا تھا کہ یونیورسٹیوں میں مستقل وائس چانسلرز کی تعیناتی کا اختیار نگران حکومت کے پاس نہیں ہےالیکشن ایکٹ 2017کے تحت 90روز کی نگران حکومت کے پاس یہ تقرریاں کرنے کااختیار نہیں ہے
جس پر انکی درخواست پر جج جسٹس عاصم حفیظ نے حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے وائس چانسلرز کے انٹرویوز کا سلسلہ روکنے کا حکم دیا ہے