لاہور(ایجو کیشن رپورٹر) پنجاب بھر میں ہفتہ کے روز سے انٹر میڈیٹ امتحانات 2023 کا آغاز ہو گیا ہے پہلے روز6مضامین کا پیپر ہوا ہے۔ پیر کے روز انگلش کا اہم پیپر ہو گا جس کے لیے بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجو کیشن لاہور نے امتحانی سنٹروں پر سخت نگرانی کے علاوہ مختلف ٹیمیں بھی بنا دی ہیں جو مختلف امتحانی سنٹروں پر چھاپے ماریں گی
انٹر میڈیٹ امتحان کے دوران طلباو طالبات کے امتحانی سنٹرز پر موبائل لے کر جانا منع ہے اور امتحانی سنٹر پر سپرنٹنڈنٹ، ڈپٹی سپر نٹنڈنٹ اور دیگر نگران عملے کا موبائل لے کر جانا بھی منع ہے اعداد وشمار کے مطابق پنجاب بھر میں انٹر میڈیٹ میں ساڑھے پندرہ لاکھ سے زائد طلباو طالبات امتحان دے رہے ہیں جبکہ بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجو کیشن لاہور کے زیر اہتمام 3،63،910امیدوار امتحان دے رہے ہیں