لاہور(ایجو کیشن رپورٹڑ) محکمہ تعلیم سکولز پنجاب نے صوبے بھر کے سکولوں میں گرمیوں کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کے مطابق سرکاری اور پرائیویٹ سکولوں میں چھٹیاں 6جون سے 20اگست تک ہونگی 21اگست کو سکول دوبارہ کھلیں گے
محکمہ تعلیم سکولز کی جانب سے اس بار چھٹیاں سکول کیلنڈر سے ہٹ کر دی گئی ہیں محکمہ تعلیم سکولز پنجاب کے کیلنڈر کے مطابق 1جون سے چھٹیاں کی جانی تھیں لیکن اب محکمہ تعلیم سکولز پنجاب کی جانب سے باقاعدہ چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق چھٹیاں 6جون سے ہونگی اور20اگست تک یہ چھٹیاں رہیں گی اس دوران سکولوں میں سمر کیمپ بھی لگائے جائیں گے
