لاہور(ایجو کیشن رپورٹر) گورنمنٹ سنٹرل ماڈل سکول کو دانش سکول اتھارٹی کے حوالے کرنے کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں دائر رٹ پر اعتراض ختم کر دیا گیا ہے اور رٹ سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی ہے ایڈووکیٹ رانا سکندر کی جانب سے رٹ دائر کی گئی ہے جس میں وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کی جانب سے گورنمنٹ سنٹرل ماڈل سکول لوئر مال کو دانش سکول اتھارٹی کے حوالے کرنے کے فیصلےکو چیلنج کیا گیا ہے
گورنمنٹ سنٹرل ماڈل سکول کو دانش سکول اتھارٹی کے حوالے کرنے کیخلاف سکول کے باہر بچوں اور انکے والدین نے احتجاج بھی کیا اور سکول انتظامیہ کی جانب سے بچوں کو گرمیوں کی چھٹیوں تک پڑھانے کا عندیہ دے دیا گیا ہے اور انکو سکول چھوڑنے کے سرٹیفکیٹ بھی چھٹیوں سے قبل دے دئیے جائیں گے اس حوالے سے چیف ایگزیکٹو آفیسرز ایجو کیشن لاہور پرویز اختر بھی متحرک ہیں کہ وزیر اعلی کے حکم پر سکول کو جلد ازجلد خالی کروا لیا جائے