لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)محکمہ ہائر ایجوکیشن سے اساتذہ تنگ پڑ گئے ہیں ایڈجسمنٹ پالیسی سخت کرنے کے خلاف اساتذہ نے احتجاج کا عندیہ دے دیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پروموشنز کے بعد ایڈجسمنٹ میں اساتذہ کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔محکمہ ہائر ایجوکیشن نے پروموشز حاصل کرنے والے اساتذہ کو شہر سے باہر تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے
جس پر کالج اساتذہ نے بھی ہائر ایجو کیشن ڈیپارٹمنٹ کی اس پالیسی کے خلاف احتجاج کا عندیہ دے دیا ہے ۔محکمہ کی جانب سے سیٹ اپ گریڈ اور ڈاؤن گریڈ کرنے سے بھی انکار کر دیا گیا ہے اتحاد اساتذہ کے عہدرایدران غلام مصطفی ۔ فائزہ رانا اور راؤ حسن کا کہنا ہے کہ دس سالہ روایات کے مطابق پروموشنز کے بعد اساتذہ کو مرضی کی پوسٹنگ ملی ہے۔ پروموشنز کے اسی سٹیشن یا قریبی کالج میں تعیناتی ملتی رہی ہے ۔اساتذہ کو ڈسلوکیٹ نہیں ہونے دینگے ۔