لاہور(ایجو کیشن رپورٹر) گورنر پنجاب/ چانسلر پنجاب یونیورسٹی کی ہدایات کی روشنی میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود نے چاول، گندم اور کپاس کے معیاری بیج کی تیاری کے لیے جدید تحقیق کے لیے ماہرین پر مشتمل کمیٹی تشکیل دے دی۔اس کمیٹی کا بنیادی مقصد صنعتوں اور یونیورسٹیوں میں تعاون کو فروغ دینا ہے۔
کمیٹی کے کنوینر چیف ایگزیکٹو، گارڈ ایگریکلچرل ریسرچ اینڈ سروسز (پرائیویٹ) شہزاد علی ملک ہوں گے جبکہ دیگر ممبران میں چیئرمین ڈیپارٹمنٹ آف پلانٹ بریڈنگ اینڈ جینیٹکس پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد ارشد جاوید، نیشنل سینٹر آف ایکسی لینس ان مالیکیولر بائیولوجی سے پروفیسر ڈاکٹر عبدالقیوم راؤ، سینئر سپرنٹنڈنٹ گارڈنزاقامی آفس دوئم سے ڈاکٹر نسیم احمد یاسین اور اورک کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر شکیل احمد شامل ہیں۔